شہباز شریف کے اثاثوں میں اضافے کا انکشاف
وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سوال اٹھایا ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں شہباز شریف کے اثاثون کی مالیت بڑھ کر پانچ سو اننچاس ارب ہوگئی۔
وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے نیب نے شہباز شریف سے تفصیلات پوچھ کر برا نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انیس سو اٹھانوے میں شہبازشریف کے اثاثوں کی مالیت چار سو اناسی ملین روپے تھی، دو ہزار اٹھارہ میں اثاثہ جات پانچ سو اننچاس ارب روپے مالیت کے تھے۔
فیاض چوہان نے کہا شہباز شریف کو اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ نئے پاکستان میں ایک مجرم ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.